ہر شخص استطاعت کے مطابق مستحق افراد کی بھرپور مددکرے، شیخ آفتاب احمد

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان جس آزمائش سے گزر رہا ہے
اور عوام جن مسائل کا شکار ہو گئی ہے اس موقع پر ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور مستحق لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اسی سے شاید اللہ تعالیٰ کو رحم آ جائے اور اللہ رب العزت اس آزمائش کو ہم سب مسلمانوں پر سے ٹال دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ اجمل محمود کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر و رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور ،شیخ نعمان سرور ، سابق چیئرمین یونین کونسل یاسر زمان خان ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد ، ملک جمیل احمد ، ہانگ کانگ پلٹ محمد عرفان آف لکوڑی ، سبحان خان آف ویسہ ، سابق کونسلر شیخ خالد محمود خالدی ، شیخ اظہر محمود ، شیخ سہیل امین ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) و یوتھ ونگ ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، شیخ عواد صفدر ، عماد فیض ، شیخ حامد قدوس ، شیخ عواد صفدر
، وقار احمد ، عدیل چوہدری اور دیگر موجود تھے ۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ( ن ) کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اپنے حلقوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح ہم بھی اپنے حلقہ میں موجود مستحق افراد اور جن کے روزگار اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں ان کو راشن ان کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں اس سلسلہ میں ہماری ٹیم سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ اجمل محمود ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ عماد فیض ، شیخ عواد صفدر ، وقار احمد ، چوہدری عدیل و دیگر دن رات خدمت خلق میں مصروف ہیں ۔
