طویل خشک سالی سے نجات کیلئے آزاد کشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا

مظفرآباد،کوٹلی، باغ، چڑہوئی، (نمائندگان کشمیر ٹائمز) ملک میں طویل خشک سالی سے نجات کیلئے وزیراعظم آزادجموںوکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر جمعرات کے روز دارالحکومت میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور رب ذوالجلال سے باران رحمت کیلئے دعاکی گئی نمازاستسقاء  ہائیکورٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے علاوہ ممبر اسمبلی مصطفےٰ بشیر عباسی ،سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت ،سیکرٹری ورکس خواجہ احسن ، سیکرٹری اوقاف و امور دنیہ نذیر الحسن گیلانی ، ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان،سربرہان محکمہ جات ،ملازمین اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آزادکشمیراس وقت خشک سالی کی طویل لہر کا شکار ہے اور چشموں میں بھی پانی کی مقدار میں کم پڑ چکی ہے ۔دھویں اور گردآلود موسم کے باعث بیماریاں پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں جس پر عوام نے وزیراعظم کی ہدایت پر نماز استسقاء ادا کی، کوٹلی سے سٹی رپورٹر کے مطابق  وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی ہدائت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی باران رحمت کے لیے نمازاستسقٰی ادا کی گئی۔ احاطہ کچہری میں نمازاستسقٰی کابڑااجتما ع ہوا۔نمازاستسقیٰ میںضلعی انتظامیہ،عدلیہ، وکلائ، سول سوسائٹی،پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکے نمائندگان،تاجران،سرکاری وپرائیویٹ ملازمین،شہریوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔احاطہ کچہری میںنمازاستسقٰی کی ادائیگی کے بعدباران رحمت کے لیے خصوصی اجتماعی دعاکی گئی، باغ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق  وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر کی اپیل پر پورے آزادکشمیر میں اورضلع باغ میں بھی باران رحمت کے لیے نماز استسقاء  ادا کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر باغ سرداروحید خان اورتمام اہل باغ سے ایپل کی تھی کہ حالیہ خشک سالی کی وجہ سے کافی عرصہ سے باران رحمت نہیں ہوئی ۔جس کے باعث مختلف بیماریوں کیساتھ بہت سے علاقوں میں پانی کی شدید قلت پید ا ہوئی ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے 26اکتوبر کو دن دوبجے باران رحمت کے لیے نماز ااستسقاء  ادا کرنے کی ایپل کررکھی ہے ۔باغ میں نماز استسقاء   مرکزی جامع مسجد کی چھت پر جامع مسجد خطیب مولانا عطااللہ شاہ  نے ادا کی   ۔جس میں ڈپٹی کمشنر باغ سرداروحیدخان اورتمام ضلعی آفیسران نے کثیر  تعداد  کے علاوہ  تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت ۔ خطیب جامع مسجد باغ مولانا عطاء اللہ شاہ نے  باران رحمت کے لیے خصوصی دعا کی،  چڑہوئی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رخان ، سیکرٹری اوقاف سید نذیر گیلانی ، ڈی جی اوقاف سردار طارق ربانی کی ہدایات پر ڈائریکٹر مقصود عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد بشیر ، اے ڈی کوٹلی سردار نواز جاوید اور ڈپٹی منیجر راجہ گلزار خان کی خصوصی کوششوں سے کالج گراؤنڈ چڑہوئی میں بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا ء کا خصوصی اہتمام کیا گیا نماز استسقا ء میں میاں محمد بخش تحصیل پریس کلب چرہوئی کے تمام عہد یداران و ممبران سمیت اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی راجہ زاہد خان، وکلائ، اساتذہ ، انجمن تاجران چڑہوئی ، عروج ماڈل کالج کے طلبہ و سٹاف اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی ۔ نمازِ استسقاء کے اجتماع سے خطیب مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر سلطانیہ چڑہوئی علامہ حافظ محمد ایوب نقشبندی نے نماز ِ استسقاء کی ادائیگی کے حوالہ سے اللہ اور رسول اللہۖ کے احکامات کی روشنی میں خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ نبی اکرمۖ نے اپنی حیات طیبہ میں اپنے صحابہ اکرام  کوباران رحمت کے نزول کے حصول کیلئے مدینہ منورہ کے ویران اور کھلی جگہ نماز استسقاء پڑھائی ۔ نماز استسقاء نبی پاکۖ کی سنت ہے اور آپۖ نے جب اپنے صحابہ کے ساتھ نماز استسقاء ادا فرمائی تو اللہ تعالیٰ نے فوراً باران رحمت کا نزول فرمایا ۔ آج نبی اکرمۖ کی ساری امت گناہوں میں لت پت ہے اور اجتماعی توجہ کی ضرورت ہے ۔ اپنے گناہوں پر ندامت کے آنسوئوں بہا کر اور آئندہ زندگی اللہ اور رسول اللہ کے احکام کی روشنی میں گزارنے کا پختہ عزم کرنا چاہیے ۔ خطیب دیوان حضوری چڑہوئی علامہ شبیر مدنی نے بھی خطاب کیا اور نماز استسقاء کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نماز استسقاء علامہ حافظ محمد ایوب نقشبندی کی امامت میں ادا کی گئی ۔نماز استسقا ء کے اہتمام میں انچارج دربار شہاب ٹھنگر کراس حاجی محمد اشرف ، ندیم انوراور دیگر نے اہم کردار ادا کیا اور نمازیوں کیلئے بہترین صاف ستھری دریاں بچھائیں ۔ ساؤنڈ سسٹم کا اہتمام کیا اور عوام و شرکت کی دعوت دی اور نماز ِ استسقاء کے اجتماع کیلئے بہترین اقدامات کیے ۔