آزادکشمیر بھر کے 18ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کے تبادلے

مظفرآباد(وقائع نگار)چیف جسٹس عدالت العالیہ ازاد جموں وکشمیرجسٹس ایم تبسم افتاب علوی نے ازاد جموں وکشمیر میں تعینات ایڈیشنل دسٹرکٹ وسیشن ججز و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن ججفیملی ججز کے تبادلہ جات کی منظوری صادر فرمائی ہے ۔عدالت العالیہ ازاد جموں وکشمیر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ارباب اعظم خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج راولاکوٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ہجیرہ ،محمد ادریس بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سہنسہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع میرپور ،چوہدری محمد فیاض ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج کوٹلی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سہنسہ ،شاہ زمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ڈڈیال کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع بھمبر ،محمد سجاد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج میرپور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج مظفراباد ،فاروق محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج دھیر کوٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع باغ ،میاں نعیم اللہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج مظفراباد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج میرپور ،عبدالوحید مغل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع نیلم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع جہلم ویلی (ہٹیاںبالا)،راجہ شمریز خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع باغ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج کوٹلی ،جہانگیر احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع بھمبر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ڈڈیال ، محمد غضنفر خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج راولاکوٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج راولاکوٹ ،نگہت سلطانہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع جہلم ویلی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج پٹہکہ (نصیر اباد)،محمد یوسف ہارون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع حویلی (کہوٹہ)کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع پونچھ۔راولاکوٹ ،افتاب طارق میر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ہجیرہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع کوٹلی ،سید وسیم احمد گیلانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع میرپور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج دھیر کوٹ ،محمد فاروق رشید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع کوٹلی کوتبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع سدھنوتی پلندری ،محمد شکیل خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع سدھنوتی پلندری کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی جج ضلع حویلی (کہوٹہ)،خالد حسین ثاقب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج پٹہکہ(نصیر اباد)کو تبدیل کر کے رجسٹرار شریعت اپیلیٹ بینچ اف ہائیکورٹ مظفراباد تعینات کیا گیاہے۔
