لبریشن فرنٹ سعودیہ کے زیراہتمام چکوٹھی اور مقبول بٹ شہید کی برسی بنائی گئی

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)پوری دنیا کی طرح مقبول بٹ شہید کی اور شہداء چکوٹھی کی برسی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عتیقہ یونٹ کے زیر اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور شہید کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہداء چکوٹھی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا برسی کی تقریب الریاض کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک حافظ ہارون نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عتیقہ یونٹ کے صدر مظہر اللہ نے انتہائی خوبصورت انداز میں ادا کیے تقریب کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے سابق صدر حنیف راجہ تھے جبکہ تقریب کی صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ کے صدر نثار حسین شاہ تھے اعزازی مہمان سابق صدر سعودی عرب گل ریاض ملک سرینگر سے سہل پیرزادہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کے سابق ترجمان انتظار نقوی سعودی عرب کے سینئر رہنما محمود بٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دمام کے آرگنائزر گل نواز راجہ تھے
