Thu
30
Apr
2026

مظفرآباد(صباح نیوز)رجسٹرار سپریم کورٹ آف آزادکشمیر کی تقرری ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔معروف قانون دان فیاض احمد جنجوعہ ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن دائر کی ۔پٹیشنر نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف آزادکشمیر کے رجسٹرار گریڈ 22کی اسامی کے لیے 15سال وکالت کا تجربہ ضروری ہے جبکہ نو تعینات رجسٹرار سردار عبدالرحیم خان گزشتہ 25سال سے زاید سرکاری ملازم رہے اور چند ماہ قبل سیکرٹری حکومت کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں جو کسی طور رولز کے مطابق اس اسامی کے اہل نہیں ہیں۔عدالت العالیہ نے ابتدائی سماعت کے لیے رٹ منظور کر لی ہے۔
