راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے 2 حادثات ،ایک شخص جاں ،9 زخمی 

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کے قریب ٹریفک کے 2 انتہائی خطرناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 9 زخمی ، جن میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے حادثات روڈ کی خراب حالت اور تیز رفتاری کے سبب پیش آئے تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کے قریب کار اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا جس میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے تیز رفتاری کے سبب کار اور ہائی ایس بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں ، دوسرا حادثہ کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر جنڈ کے قریب ہی پیش آیا جس میں راولپنڈی سے آنے والی کرین کا ٹائر پھٹ گیا ٹائر پھٹنے کے سبب کرین سامنے سے آنے والے ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گئی حادثہ کے نیتجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے دونوں حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ اور بعدازاں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا یاد رہے کہ اس خونی شاہراہ پر حادثات کی ذمہ دار نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہے جن کا یہ روڈ ہے اور آئے روز حادثات کے باوجود این ایچ اے حکام اس کو دو رویہ بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کے سبب حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور ایک سال میں اس روڈ پر 500 سے زائد حادثات میں 142 افراد جاں بحق اور 353 زخمی ہوئے جن میں سے اکثر ہمیشہ کیلئے آپاہج ہو کر معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت اپنے گھرانوں کی واحد کفیل تھی ۔