Tue
16
Jun
2026

فتح جنگ (نمائندہ اٹک نیوز) فتح جنگ کے گا ئو ں تاجہ بارہ کا رہائشی کاشت کار کانگو وائرس کا شکا ر ہو گیا علاج معالجہ کے لیے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل اہل علاقہ کا محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے علاقے میں جراثیم کش سروے کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے گاءوں تاجہ بارہ میں کھیتی باڑی کرنے والے 55سالہ باز خان کوحالت غیر ہونے پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں مختلف ٹیسٹو ں کے بعد باز خان میں کا نگووائرس کی تصدیق ہو گئی جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے اہل علاقہ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے متاثرہ مریض کے خاندان کے لیبارٹری ٹیسٹ اور علاقے میں جراثیم کش سروے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
