پنجاب کالج جنڈ میں آرمی پبلک سکول میں شہید بچوں کیلئے دعائیہ تقریب 

پنجاب کالج جنڈ میں آرمی پبلک سکول میں شہید بچوں کیلئے دعائیہ تقریب 

علم کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے ہی  انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے،پرنسپل پنجاب کالج جنڈ ڈاکٹر مطیع اللہ ملک

جنڈ(ظفر اقبال سے) علم کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے ہی  انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ھے۔علم دنیا کے تمام ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور ہے ۔ حصول علم کے دوران  اپنی جانوںقربانی دینے والے شہدا ء کے والدین کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل پنجاب کالج جنڈ ڈاکٹر مطیع اللہ ملک نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی 5ویں برسی کے موقع پر انکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیئے پنجاب کالج جنڈ میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء پاکستانی قوم کا فخر ہیں جنہو ں نے تعلیم اور امن کے لیئے قربانی دیکر پوری قوم کو ایثار اور اتفاق و اتحاد کا پیغام دیا ھے۔ڈاکٹر مطیع اللہ ملک نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قوتوں سمیت پوری قوم کو ایک پیج پر اکٹھا کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ اس دن کو ایفائے عہد کے طور پر بھی منائیں اور یہ عزم کریں کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے تک اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا جو لوگ دوسروں کی زندگی کا سکون چھینتے ہیں خود بھی سکون و امن سے محروم رہتے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی پڑھے لکھے اور مہذب معاشرہ میں دہشتگردوں و انتہاء  پسندوں کے لیئے کوئی جگہ نہیں ھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علم کی روشنی کیذریعہ سے ہی جہالت کے اس اندھیرے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔تقریب میں کالج کے طلباء و طالبات نے سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔