Fri
17
Apr
2026

پنڈی گھیب (فیصل منیر سے/ اٹک نیوز) اقلیتوں کو پاکستان میں زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔ اقلیتی مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کرسمس کے حوالے سے ہم سب اپنے اقلیتی بھائیوں کی خوشیوں میں انکے ساتھ شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ آفتاب حیدری نے کرسچین کمیونٹی کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرمہمان خصوصی سردار دانیال ساجد،سابق اقلیتی کونسلر شکیل غوری ، عاطف غوری،
سردار دانیال ساجد تحصیل صدر سیٹیٹ یوتھ پالیمنٹ نوشروان حیدر، ضلعی صدر ملک احمد رضا ، صدر سپیشل یوتھ فورس محمد عثمان، سید جرار نقوی کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب کے آخر میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔
