Sun
19
Apr
2026

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) فتح جنگ، ڈھوک مسکین میں گیس سلنڈر بھرائی دکان میں آتشزدگی،آگ پرائیویٹ دکان میں گیس سلنڈر کی بھرائی کرتے ہوئے گیس لیکیج کے باعث لگی، دکان کی چھت اڑ گئی،
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی۔
ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔دکان میں 6 بڑے اور متعدد چھوٹے سلنڈر موجود تھے۔
آگ کی شدت سے دکان کی کچی چھت گر گئی۔آگ بجھانے کے لیے پانی، فوم، اور اکسیویٹر کا استعمال کیا گیا۔
