Fri
17
Apr
2026

جس میں مقامی مساجد کے طلبہ ، مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان اور شکردرہ گائوں کے رہائشیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی علمائے کرام نے مرحوم کے درجات کی بلندی ، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ راجہ محمد اشفاق سرور کی وفات مسلم لیگ ( ن ) کیلئے بڑا صدمہ ہے او ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا مرحوم نے ساری زندگی قائد محمد نواز شریف اور مرکزی صدر محمد شہباز شریف ، محترمہ مریم نواز کی قیادت پر لبیک کہتے ہوئے ہر مشکل کی
گھڑی میں مسلم لیگ ( ن ) اور قائد محمد نواز شریف کے خاندان سے وفاداری کی ان کی مسلم لیگ ( ن ) اور قائد محمد نواز شریف سے وفاداری ضرب المثل ہے
ان کا نام صاحب کردار ، وفادار ، سیاست دان کے طور پر تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا ۔
