اس عظیم مملکت کی تر قی کیلئے اپنا تن من دھن وقف کر دیں، سید یاور بخاری

پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تحصیل کو نسل ہال اٹک کے میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری تھے
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تحصیل کو نسل ہال اٹک کے میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، فوکل پرسن پی ٹی آئی سید خاور بخاری، اے ڈی سی جی چوہدری عبدالماجد، اے ڈی سی آر شہر یار عارف، ڈاکٹر فیاض بخاری، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان، ضلع بھر کے افسران اور مختلف شعبہءزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔مقررہ وقت کے مطابق تحصیل کو نسل کے سبزہ زار میں معزز مہمان نے پر چم کشائی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جو قائداعظم اور ان کے رفقاءکی انتھک کوششوں کا ثمرہے۔یہ ملک بے شمار اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظیم مملکت کی تر قی کے لیے اپنا تن من دھن وقف کر دیں اور بے لوث خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ آج پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ہم یہ عہد کر تے ہیں کہ ہم اس ملک سے ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کر یں گے اور اسکو ایک عظیم مملکت بنائیں گے۔ انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان بے شمار قر بانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے،اس لیے تمام پاکستانی عوام اس عظیم مملکت کی تعمیرو تر قی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،قانون کا احترام کریں،معاشرے میں رواداری اور ایثار کو فروغ دیں تاکہ یہ ملک دنیا کے نقشے پر ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے۔انہوں نے کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
ہمار ے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہر سطع پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے اورحاضر ین سے بے پناہ داد وصول کی۔بعدازاں چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ ٹر یڈ یونین،ڈسٹر کٹ جیل اٹک،پائلٹ سکول کی جشن آزادی کی تقریبات میں شر کت کی۔ڈی سی اٹک نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اور آغوش کادورہ کیا اور وہاں یوم آزادی کے سلسلے میں مٹھائیاں اور پھل تقسیم کیے۔ ضلع بھر میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں جس میں شہر یوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
