حسن ابدال: واپڈا یونین کی چوہدری جمشید گروپ کو کامیابی پر مبارکباد

حسن ابدال:مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات میں چوہدری جمشید گروپ کی کامیابی تاجروں کی خدمات کا صلہ ہے۔واپڈا کے تمام اہل کار ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تاجروں کی خدمت کا جو سلسلہ چودھری جمشید اور ان دوستوں کی جانب سے ماضی میں جاری رہا وہ آئندہ اس سے بھی بڑھ کر تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مزدور رہنما محمد اشفاق نے ایس ڈی او واپڈا نور الہی ساجد۔ لائن سپریڈنٹ نعیم اختر۔ قیصر رحمن۔احمد نواز اور محمد نعمان۔غلام کبریا سمیت واپڈا کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے دفتر کے دورے کے موقع پر نومنتخب صدر چوہدری جمشید اختر اور ان کے تمام کابینہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران صرف تاجروں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے بلکہ ماضی میں اس تنظیم نے شہریوں کے حقوق کی جنگ بھی لڑی ہے یہی وجہ ہے کہ آج مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات میں چوہدری جمشید گروپ پر تاجروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے تمام اہلکار مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہم حسن ابدال کے تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہاں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری  جمشید اختر نے ہمیشہ حق اور صداقت کا ساتھ دیا ہے اور تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم مستقبل میں بھی حسن ابدال کے شہریوں اور بالخصوص تاجروں کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔