ضلعی رہنما جمعیت علماء اسلام قاسم خان وردگ کی ہمشیرہ سپرد خاک

اٹک: ضلعی رہنما جمعیت علماء اسلام قاسم خان وردگ کی ہمشیرہ ضلعی مسؤل وفاق المدارس مولانا محمد انس کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ نرتوپہ گائوں میں ادا کردی گئی نماز جنازہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس مولانا قاضی عبدالرشید نے پڑھائی اس موقع پر فکر آخرت کے موضوع پر قاضی عبدالرشید نے مختصر خطاب بھی کیا نماز جنازہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی ، سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان احسن خان غورغشتی ، مولانا شیر زمان ، مولانا قاری چن محمد ، مولانا عبدالخالق ، مولانا ضیا ء الاسلام ، معروف سینئر صحافی و کالم نگار حافظ عبدالحمید خان ، مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا رضوان ، قاری محمد الیاس دامان پروانہ جمعیت عبدالواجد ، مولانا سجاد احمد ، قاری فتح محمد ، مولانا ضیا ء المحسن ، مولانا قاری سیف الرحمان ، مولانا محمد سلیمان ، مولانا محمود الحسن توحیدی اور حافظ عبدالرشید سمیت علاقہ بھر سے علماء کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کی بخشش ، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔