Fri
22
May
2026

اٹک(ڈیلی اٹک نیوزویب) الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام شاہیا گاؤں میں 31 جولائی بروز بدھ ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آنکھوں کے مریضوں کا نہ صرف مفت آپریشن کیا جائے گا بلکہ انکو لینز اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی اس موقع پر خواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹر موجود ہوگی کیمپ کا انعقاد انجمن بہبود مریضاں کے تعاون سے کیا جارہا ہے جبکہ کہ سابق چیئرمین یونین کونسل شائیا ملک عمران شوکت بھی اس کیمپ کے انعقاد میں حصہ لے رہے ہیں ۔
