ملک بھر میں10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے: ملک امین اسلم

اٹک(صدیق فخر سے / ڈیلی اٹک نیوز ویب )پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے ایک اہم تقریب محکمہ صحت اٹک کے دفتر میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تھے۔ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی،سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،ڈی ایف او عابد گوندل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں ضلع کو نسل ہال اٹک میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درخت ہمارے ماحول کی حفاظت کے لیے انتہائی ضروری ہیں اور ان سے ماحول صاف اور خو شگوار رہتا ہے۔ درخت لگانا صدقہء جاریہ ہے اور یہ جب تک زندہ رہتا ہے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کر تا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر 10 بلین ٹری سونامی پروگرام شروع کیا گیا۔ اور اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کا اعتماد حاصل ہے۔پاکستان میں صرف پانچ فیصد رقبے پر درخت موجود ہیں،جو ماحول کی حفاظت کے لیے ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے اردگرد کی زمین میں درخت لگائے اور بعد میں اس کی حفاظت اور نگہداشت بھی کر ے۔ موجودہ پروگرام کے تحت سر کاری اور نجی زمینوں پر درخت لگائے جائیں گے۔ وزیرا عظم پاکستان کے مشیر نے کہا کہ گلو بل وارمنگ کی وجہ سے پورے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ملک ہے جہاں درخت لگانے اشد ضروری ہیں۔اسی لیے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں پلانٹ فار پاکستان پروگرام پورے ملک میں شروع کیا گیااور یہ دو مرحلوں میں مکمل ہو گا۔پہلا مرحلہ یکم سے تین اگست تک اور دوسرا آٹھ سے دس اگست تک منعقد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی نگرانی خود وزیراعظم پاکستان عمران خان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کے پی کے میں ایک ارب درخت لگا نے کا پر اجیکٹ شروع کیا گیا اور اس میں اللہ کے کرم سے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کی عالمی سطع پر پزیرائی بھی ہوئی۔اب انشاء اللہ دس بلین درخت لگائے جائیں گے۔کر پشن کے حوالے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیرا عظم کے مشیر نے کہا کہ کر پٹ عناصر کو نہ ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل۔ان عناصر کو اس وقت تک معا ف نہیں کیا جائے گا جب تک یہ قوم کی ایک ایک پائی واپس نہیں کر دیتے۔اٹک میں ترقی کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع اٹک میں صفائی کا ایک بڑا پر جیکٹ شروع کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیا پاکستان ہا6سنگ پر وگرام کے لیے چار سو کنا ل زمین اٹک میں حاصل کر لی گئی ہے۔صحت کے شعبے میں انصاف کارڈ کی تقسیم ضلعی سطع سے لے کر یونین کونسل کی سطع تک جاری ہے۔مزید براں گرین اینڈ کلین پنجاب اور دس بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پنڈ گھیب میں چھے سو ایکڑ پر درخت لگائے جائیں گے۔ملک امین اسلم نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ در خت لگانے کی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ملک کو خوب صورت اور سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کر دار ادا کر یں۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی اور دیگر مقرر ین نے بھی خطاب کیااور حالیہ شجر کاری مہم کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
