مثبت سر گرمیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے : ملک ابرار ایڈووکیٹ
ساتویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جنڈ یونائیٹڈ نے کوہاٹ الیون کو گیارہ ہ رنز سے شکست دے دی
میچ کا پانسہ پلٹنے والے کھلاڑی ملک خرم آف چکوال تھے ،اہلیان علاقہ کا آصف خٹک کو بہترین ایونٹ منعقد کروانے پر خراج تحسین
جنڈ ( ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز) ساتویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جنڈ یونائیٹڈ نے کوہاٹ الیون کو گیارہ ہ رنز سے شکست دے دی میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم کو ایک سو اکتیس رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں کوہاٹ کی ٹیم ایک سو بیس رنز پر ڈھیر ہو گئی
میچ کا پنسہ پلٹنے والے کھلاڑی ملک خرم آف چکوال تھے ۔میچ کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین یونین کونسل لنگرملک ابرار خان تھے جب کہ دیگر مہمانا ن گرامی میں ملک غلام جیلانی لنگر ، ملک جمشید ایڈووکیٹ ، شاہد پریشوال و دیگر بھی شامل تھے مہمان خصوصی کاا ستقبال آرگنائزر ٹیم کے ممبران عبدالقیوم خٹک ، آصف خٹک ، امجد بھٹی ،ساجد محمود ، عظیم الشان زرگر و دیگر ، اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ اس کو پاک آرمی کے نام کیا گیا ہے اور اس میں ایک ناڑہ کیسپیشل فیملی کے لئے چیرٹی فنڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے جو کہ فائنل میں اس فیملی کو دیا جائے گا میچ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں خٹک فیملی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے کھیل کے میدان آباد ہوئے ۔ اور علاقے کے نوجوان مثبت سر گرمیوں کی طرف سے راغب ہو رہے ہیں ،
