ایم سی اٹک، حضرو، حسن ابدال، ، پنڈی گھیب، جنڈ، فتح جنگ کے زیر اہتمام ریلیاں

ملک بھر کی طر ح ضلع اٹک میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا
اٹک :ملک بھر کی طر ح ضلع اٹک میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا اور اس سلسلہ میں ضلع بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور خصوصی تقر یبات منعقد کی گئیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے۔
کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر ان کا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ و ہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کاحق دے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کیلئے کو شاں ہیں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر ایس ایس کی ایما پر ظلم و ستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ظلم و ستم کے ذریعےکشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔
پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترین حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں ریلیز اور تقریبات میں حا ضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے مقررین نے خطابات میں بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے ، ظلم اور بربریت کی بھرپور مذمت کی ۔
