زکوۃٰ و عشر کمیٹیوں سے ہر ممکن تعاون کرینگے، چنگیز خان

چنگیز خان گروپ کے تمام ممبران جو کہ عشرزکوۃ کمیٹی کے ممبران اور چیئرمینز بنے ہیں وہ ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے
حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ویب )سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں ہمارے گروپ کے ممبران جو چیئرمین وممبران عشرۃ زکوۃ کمیٹی منتخب ہوئے ہیں وہ نیک نیتی سے اور مستحق افراد تک ان کا حق پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں شادیخان سے عشرۃ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے شادیخان میں عشرہ زکوۃ کمیٹی چیئرمینز ،وممبران سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین عشر زکوۃ کمیٹی نعیم خان، وائس چیئرمین گلزار خان، طلحہ خان، ودیگر ممبران موجود تھے قبل ازیں چنگیز خان نے پیرداد گائوں حضرو میں بھی چیئرمین عشرہ زکوۃ کمیٹی ملک عبید سے ملاقات کی۔
چنگیز خان نے کہا کہ عشرۃ زکوۃ کمیٹی چنگیز خان گروپ کے تمام ممبران سیاست سے بالاتر ہو کر مستحقین تک ان کا حق پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں جو نیک کام ان کے ذمہ آیا ہے ان کو چاہیے کہ عشرزکوۃ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مستحقین اور غریبوں کی میرٹ پر بلاتفریق مدد کریں مجھے پوری امید ہے کہ چنگیز خان گروپ کے تمام ممبران جو کہ عشرزکوۃ کمیٹی کے ممبران اور چیئرمینز بنے ہیں وہ ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ہمارا ہر ممکن تعاون ان کیساتھ رہے گا ۔
