مقبوضہ کشمیر:دستی بموں حملے میں5 بھارتی فوجی زخمی

سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرکے علاقے ترال میں بھارتی فورسز  کے کیمپ اور کولگام کے علاقے دمحال ہانجی پورہ میں پولیس اسٹیشن پردسی بم کے حملوں میں سینٹرل ریزروپولیس فورس ااور پولیس کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔   ترال قصبے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 180بٹالین کے کیمپ پر نامعلوم افرادنے دستی بم سے حملے کیا۔ دھماکے کی آواز پورے علاقے میں گونج اٹھی اور سی آر پی ایف کی 180بٹالین کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ حملے کے بعدفورسز نے پورے علاقے کو سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ ادھرکولگام کے علاقے دمحال ہانجی پورہ میں نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ انہوںنے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جو تھانے کے احاطے میں زوردار دھماکے سے پھٹا۔ دھماکے میں3پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔دو پولیس اہلکاروں اور شہری کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک اہلکار کو کولگام ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
#H