باغ میں قانون کے ساتھ کھیلنے والوں کا محاسبہ کیا جائے، افراہیم خان
ہاڑی گہل (نمائندہ کشمیر ) چیئرمین آل آزادکشمیر گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور جماعت اسلامی ضلع باغ کے سیاسی امور کے چیئرمین الحاج محمد افراہیم خان نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ میں قانون کے ساتھ کھیلنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ٹرانسپورٹ برادری بھی اپنے کاروبار کو با عزت کرنے کے لئے اصول اور قانون کی پابندی کریں ضلع باغ ریاست آزادکشمیر کا حصہ ہے انتظامیہ کو قانون پر عملدرآمد کروانا چاہیئے جو آفیسران اپنی نوکری اور با اثر لوگوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں انہیں باغ سے تبادلہ کروالینا چاہییے سردار میراکبر خان ، راجہ مشتاق منہاس اور عبدالرشید ترابی صاحب باغ میں لا قانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے کمزور اور مظلوم لوگوں کے حقوق کا خیال رکھیں سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے سیاسی کھڑپینچوں کی بات نہ مانیں بلکہ بے بس اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ بھی انصاف کریں مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے کارکنان خاص و عام میں تمیز کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو ملحوظِ خاطر رکھیں ٹرانسپورٹ برادری دوسرے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے ، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ تعاون نہ کریں بلکہ اپنی روزی حلال کرنے کے لئے مسافروں اور عوام کی خدمت کرنے کے لئے اپنے کاروبار کو باعزت کرنے کی کوشش کریں کمشنر پونچھ، DIGپونچھ ریجن باغ میں لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے باغ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ ضلع باغ بھی ریاست کا حصہ ہے۔
