حسن ابدال: نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوزویب) 16 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں واقع مل پیراں میں 16 سالہ نوجوان عدیل احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا ابتدائی تفتیش کے دوران خودکشی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔