اٹک، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا جناح پارک اور ماڈل بازار کا دورہ 

اٹک، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا جناح پارک اور ماڈل بازار کا دورہ 

 جناح پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی حالات و انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا 

اٹک: ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے جناح پارک اور ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر عمران سندھو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر جناح پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی حالات و انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیا ت کا بغور جائزہ لیا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ماڈل بازار عوامی فلا ح کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں قائم کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد ارزاں نر خوں پر اشیائے ضررویہ کی فراہمی ہے ۔

 

موجودہ حکومت تمام ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدمات کر رہی ہے ۔