Fri
17
Apr
2026

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) گوندل کے قریب کالو ڈب گاؤں کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 2 افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق دھماکہ گھر کی بالائی منزل پر ہوا جس سے گھر کی دیواریں دور جا گریں گیس والو کھلا رہ جانے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی لاءٹر جلاتے ہی زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب 2 افراد 68 سالہ عبدالخالق ولد میر زمان جس کے جسم کا کافی حصہ آگ سے جھلس گیا اور دوسرا شخص معمولی زخمی ہوا ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔
