تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا طوفان

گھی ،چینی ،چاول ،دالیں اور مصالحہ جات کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو اضافے،غریب عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے
پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے ہاتھوں بے روزگاری کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان گھی ،چینی ،چاول ،دالیں اور مصالحہ جات کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو اضافے سے غریب عوام کو روٹی کے لالے پڑگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 2019 ء میں ملک بھر میں بے روزگاری کے ساتھ ساتھ یکے بعد دیگرے تیل ،بجلی ،گیس سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقے کو چکرا کر رکھ دیا تھا وہاں 2020 ء کے تین ہفتوں میں مہنگائی کے سونامی کی قیمتوں میں ہونے والے بھاری اضافے نے اچھے اچھوں کی بولتی بند کر دی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں احتساب کے نام پر سیاست دانوں کو اور مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کو دبایا جا رہا ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے روزگار کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔
