پنڈی گھیب، ڈھوک حلیم میں شادی تقریب منعقد کرنے پر مقدمہ درج

پنڈی گھیب، ڈھوک حلیم میں شادی تقریب منعقد کرنے پر مقدمہ درج

پنڈی گھیب، ڈھوک حلیم میں حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) شادی کی کھلے عام تقریب اور اجتماع کرنے پر پنڈی گھیب پولیس نے ڈھوک حلیم کے رہائشی خالد محمود ولد سلطان محمود کے خلاف حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دفعہ144 نافذ ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں کسی بھی اجتماع پر پابندی ہے ۔

 پابندی کی وجہ سے ملک بھر میں عرس، محافل، تقریبات، میٹنگ، اجلاس ، شادیاں و دیگر تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔