مقبوضہ کشمیر،بھارتی ریاستی دہشتگردی نہ رک سکی،مزید 2نوجوان شہید

سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مذید  دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔  بھارتی فورسز نے ضلع بڈ گام میں ذہنی طورپر معذور معمر شہری کو شہید کردیا ہے۔  وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں قائم بھارتی ائر فورس سٹیشن پر تعینات اہلکاروں نے اسے گولی مار کر شہید کر دیالیس کا کہنا ہے کہ لاش کا معاینہ کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مارا جانے والا شخص کوئی ذہنی مریض تھا جبکہ ایک نوجوان کو پیر کے روز مقبوضہ پونچھ  سکیٹر میں درانداز قرار دے کر شہید کیا گیا۔ ایک نوجوان کو پیر کے روز مقبوضہ پونچھ  سکیٹر میں درانداز قرار دے کر شہید کیا گیا ادھر بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں گند کلاں، کرل گند اور ہند واڑہ میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔ دریں اثنا بھارتی پولیس نے سری نگر کے علاقے دل گیٹ سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔میلہورہ  شوپیان میں بھارتی فوجی  آپریشن کے دوران شہریوں نے احتجاج کیا ہے  مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گولے داغے گئے اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔فوج اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے میلہورہ گائوں کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ فورسز نے سبھی راستوں کو سیل کرکے پہرے بٹھا د یئے اورگھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں لوگ گھروں سے باہر آئے اور فورسز پر زبردست پتھرائوکیا ۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی ۔ شدید پتھرائو کے باوجو د تلاشی آپریشن ساڑے تین گھنٹے تک جاری رہا۔ادھرفوج اور سپیشل آپریشن گروپ نے ہندوارہ کرالہ گنڈ کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی ۔