فتح جنگ: معروف ثناء خوان فدا حسین چشتی سپرد خاک
فتح جنگ کے معروف ثناء خوان فدا حسین چشتی کو عقیدت و احترام کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا انکے نماز جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان ،ممبران بلدیہ عابد عزیز خان،محمد شفیق ملک،حاجی رفیع چھاچھی،پیر سید قاسم شاہ سیالوی،کنوئینر مصالحتی کونسل ملک رفاقت اعوان ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی ذوالفقار علی بلوچ،صدر مرکزی میلاد کمیٹی حاجی احمد نواز خان،پیپلز پارٹی کے رہنما اختر حسین بٹ،حاجی شیخ محمد یونس،ٹی بی ایسویسی ایشن کے صدر ملک صابر مسعود،جنرل سیکرٹری طارق محمود قادری،مسلم لیگ ن کے رہنما محمد صدیق کانجو،بلال اعوان،میجر گروپ کے رہنما سردار پھتی خان،نیاز قریشی،سینئر نائب صدر انجمن بہبود مریضاں ملک غلام یاسین اطہر،پرنسپل آباد ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر تنویر نثار،بابو عبدالحق،حافظ عبدالخالق،مولانا آصف چشتی گولڑوی،قاری عبدالولی کے علاوہ علاقہ بھر سے نعت خواں حضرات،علمائے کرام اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی مرحوم کے گھر سے لیکر قبرستان تک ثناء خواں پارٹیوں نے سچے عاشق رسولﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حضور پاکﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیا فدا حسین چشتی کی نماز جنازہ پیر سید قاسم شاہ سیالوی وہمدانی سجادہ نشین دربار بابا پیر احمد شاہ صاحب نے پڑھائی ۔
