فتح جنگ :لاکھوں روپے کے درخت کاٹ کر چوری کرنےپرمقدمہ درج

فتح جنگ :لاکھوں روپے کے درخت کاٹ کر چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اورنگ زیب ولد دلاور خان سکنہ ڈھیری صوابی نے بیان دیا کہ وہ ڈھوک کرمال فتح جنگ کے علاقے میں گزشتہ پانچ سال سے بابر حسین شاہ سکنہ پنڈی کی زمینوں کی دیکھ بھال کررہا ہوں گزشتہ رو ز طارق خان ،غفار خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر آئے اور بابر حسین کی ملکیتی زمین سے پھلاہی وغیرہ کے درخت کاٹنے لگے میں نے ان کو درخت کاٹنے سے منع کیا تو مذکورہ افراد نے مجھے گالیاں دیتے ہوئے وہاں سے بھاگ جانے کا کہا ،میں نے مالک زمین بابر حسین کے کار خاص محمد واجد سکنہ پنڈی گلستان کالونی کو بذریعہ فون اطلاع دے کر اس واقعہ کے بارے میں بتایا جو شکیل وغیرہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ملزمان طارق اور اس کے ساتھیوں نے اسلحہ تان کر تان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں 14لاکھ روپے مالیتی درخت کاٹ کر چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ باہتر کے اے ایس آئی محمد اعظم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
