معذور بچوں کی نگہداشت ہر فرد کا اخلاقی فریضہ ہے: ایمان طاہر

اٹک:چےئر پر سن ضلع کو نسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے معذور بچوں کی حوصلہ افزائی نگہداشت اور ان پر تو جہ صرف والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ سو سائٹی کے ہر فرد کا مذ ہبی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ ان بچوں کی تعلیمی اور جسمانی توانائیوں کو دیکھتے ہو ئے ان پر تر س نہ کھا ئیںبلکہ عام شہری کی طرح سلوک کریں یہ خصوصی بچے توجہ کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہیئرنگ سکو ل اٹک کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈی ای او سپشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈویثرن ڈاکٹر فوزیہ خورشید ، سماعت و گویائی سے محروم بچوں کی پرنسپل نجمہ شاہین ، مےڈم عذرا ، ڈاکٹر احمد رضا ، چیئرمین حسین وےلفےئر ٹرسٹ اٹک یعقوب ساجد ، چیئرمین آواز فاﺅنڈیشن ملک امجد ، ، سکول مینجمنٹ کونسل کے ممبران اور طلباءو طالبات کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی چیئرپرسن ایمان طاہر نے کہا کہ سب سے پہلے میں سکول پرنسپل سکول ٹیچرز اور ساتویں کلاس کے محمد احمد کو مبارکباد دیتی ہوں ۔