آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں، وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی فوج نے شوپیاں میں تین کشمیریوں کو شہید کیا، مقبوضہ کشمیر صحافیوں کے لیے خطرناک ترین علاقہ ہے۔ آسیہ بی بی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ لیبیا کی صورت حال اس وقت انتہائی غیر یقینی ہے، پاک مشن نے لیبیا میں پاکستانیوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے۔ افغانستان سے متعلق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ افغان مسئلے کا بات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔