اٹک پولیس کی ضلع بھر کے مختلف مقامات پرسنیپ چیکنگ

اٹک پولیس کی ضلع بھر کے مختلف مقامات پرسنیپ چیکنگ

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز)ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع اٹک کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جگہ جگہ سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کی داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف مقامات پرسنیپ چیکنگ کی گئی۔ دوران سنیپ چیکنگ اشخاص کا ریکارڈ جدید سافٹ وئیر ایس وی اے ایس پر چیک کیا 

 

اور گاڑیوں کو جدید سافٹ ووئیر اے وی ایل ایس کے ذریعے چیک کیا۔دوران سنیپ چیکنگ تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم باسط علی سے اسلحہ ناجائز رائفل 12 معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کی اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع میں امن عامہ کو قائم رکھنا ہے۔