مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی سرینگر ، گاندر بل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

سرینگر 13جنوری (کے ایم ایس )
 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر اور گاندر بل کے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر کے علاقے اونتہ بون اور گاندر بل کے علاقے گنڈروشن کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی۔ فوجی محاصرے کے باعث ان علاقوں کے لوگوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔KMS-07/M