اٹک: بلدیاتی الیکشن کی بازگشت، میجر گروپ کی سرگرمیاں تیز

اٹک :رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ضلع بھر میں سیاسی سر گرمیاں تیز کردیں جوڑ توڑ کے علاوہ جشن بہاراں مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور ضلع کونسل کے زیر اہتمام مکمل ہونے والے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر بڑے سیاسی اجتماعات کا انعقاد بھی شروع کر دیا ہے میجر طاہر صادق واحد لیڈر ہیں جو ضلع بھر میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں اور اقتدار ہو نہ ہو عوام میں ان کی پذیرائی مسلم ہے ایک بار پھر ضلع کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ضلع میں عوام سے مسلسل رابطہ تعلق اور عوام کی غمی خوشی میں شرکت کے علاوہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہنا ان کا معمول ہے مگر اس سے ہٹ کر ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کردی ہے گزشتہ ہفتے چھجی مار مروال میں چیئرمین ملک غلام حسین ،سردار شیر جنگ اور انجم نثار کے زیر اہتمام ایک روزہ نیزہ بازی مقابلوں میں میجر طاہر صادق کی آمد پر تاریخی اسقتبال سے سیاسی مخالفین کی آنکھیں کھل گئیں جبکہ حسن ابدال میں تعمیروترقی کے متعدد منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں افراد سے خطاب جہاں عوام کی ان سے محبت پیار کی دلیل ہے وہیں محسوس ہوتا ہے کہ میجر طاہر صادق نے آمدہ بلدیاتی الیکشن کے لئے ہوم ورک کی تیاری کے ساتھ عوامی سیاسی اجتماعات کا سلسلہ شروع کر کے ضلع اٹک کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے
