فتح جنگ: صدکال میں بیل دوڑ کا انعقاد،سردار سلیم حیدر مہمان خصوصی

فتح جنگ :صدکال میں علاقائی ثقافتی میلہ بیل دوڑ کا انعقاد 130سے زائد بیل جوڑیوں نے حصہ لیا ہزاروں شائقین کی شرکت ،سردار سلیم حیدر خان مہمان خصوصی تھے پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی بیل جوڑیوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گائوں صدکال میں بابا لعل شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں میلہ کمیٹی سردارالماس خان،ملک ظہیر ،فیاض خان،آصف ملک ،ظہیر خان کھٹڑکی نگرانی میں علاقائی ثقافتی کھیل بیل دوڑ منعقد ہوئی مہمان خصوصی پیپلزپارٹی پنڈی ڈویژن کے صدر سابق وفاقی وزیر دفاع سردار سلیم حیدر خان تھے بیل دوڑ میں 130سے زائد بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی جوڑیوں کے مالکان کو کیش انعامات کے علاوہ ائیر کولر سی ڈیز ور دیگر انعامات دئیے گئے بیل دوڑ میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی اس موقع پرپی وائی او کے عہدیداروں قمر خان،ملک عمیر ،عظمت کھٹڑ،بلال بالڑہ،ساجد الرحمن ،الماس جونیئربھی موجود تھے مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،بیل دوڑ علاقائی ثقافتی کھیل ہے حکومتی سطح اس کھیل میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے انھوں نے کہا کہ بیل دوڑ بارانی علاقوں کے عوام کیلئے تفریح کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار کا بھی ذریعہ ہے سینکڑوں افراد کا اس کھیل سے روزگار وابستہ ہے انھوں نے کہا کہ بیل دوڑ کیلئے انتظامیہ کی منظوری ختم کی جائے اس کھیل کا سرکاری سطح پر اہم قومی دنوں کے موقع پر دیگر کھیلوں کے ساتھ اس کا بھی انعقاد کیا جائے دیگر کھیلوں کی طرح حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے اورشوقین حضرات کو بہتر مواقع فراہم کئے جائیں ۔
