سردار ظہیر خان کا پریس کلب فتح جنگ کے نو منتخب عہدیداروں کو ظہرانہ

سردار ظہیر خان کا پریس کلب فتح جنگ کے نو منتخب عہدیداروں کو ظہرانہ

پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان ،سینئر صحافی سردار سلطان سکند روپریس کلب فتح جنگ کے  ارکان کی شرکت 

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب) پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ کا پریس کلب رجسٹرڈ فتح جنگ کے نو منتخب عہدیداروں اور ممبران کے اعزاز میں فش پارٹی کا اہتمام،پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان اور سینئر صحافی سردار سلطان سکند ر کی خصوصی شرکت،تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر پی پی ظہیر خان کھٹڑ کے زیر اہتمام صدکال ڈیم کے پر فضاء مقام پردی گئی دعوت میں پریس کلب فتح جنگ کے  ارکان نے شرکت کی۔نو منتخب صدر گوفی خان سینئر نائب صدر حاجی عدیل افضل خان ،جنر ل سیکرٹری طارق قادری دیگر عہدیداروںابرار حسین صابر،ملک محمد خان ،طارق صدکال،ڈاکٹر غلام رضا، اورنگزیب، سردار افتخار احمد خان کے علاوہ پیپلزپارٹی پنڈ ی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان،سردار الماس خان صدکال،اختر حسین بٹ ،ملک قیصر مسعود ایڈووکیٹ ،ملک نثار احمد ایڈووکیٹ ،یونس کھٹڑ،عظمت خان ،خرم خان ،قمر خان ،نصیرمنگیال ،عمران حیدر ،طہران خان ،ساجد بچی،سمیت کثیر تعداد میں پی پی کارکن بھی موجود تھے ۔

 

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت داخلی و خارجی تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اب تو لانے والے بھی پچھتا رہے ہیں کہ کس نا اہل اور نالائق کو اقتدار میں لائے ہیں انھوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے گندم کی وافر پیدوار ہونے کے باوجود آٹے کا بحر ان پیدا ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنے وعدے او ر دعوے کئے تھے تمام کے تمام جھوٹے ثابت ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کو حکمرانوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔