حضرو: امین اسلم عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہے ہیں :حاجی مشتاق میر 

حضرو :وائس چیئرمین یو سی شینکہ سکوارڈن لیڈر (ر) حاجی مشتاق میرنے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ملک امین اسلم حقیقی معنوں میں چچھ اٹک کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتیں صرف کررہے ہیں ، نکاسی آب جو کہ چھچھ حضرو کا دیرینہ مسئلہ ہے اس جانب عملی اقدام اٹھانا ان کی اپنی مٹی سے وفاداری اور احساس کا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ چھچھ کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک امین اسلم نے سوئی گیس چھچھ انٹر چینج بجلی کے بنیادی کام اور حضرو نادرا آفس اٹک پاسپورٹ آفس جیسے بنیادی مسائل حل کرکے چھچھ اٹک کے عوام کے دل جیتے ، اسی طرح انہوں نے نکاسی آب کے بڑے اور اہم مسئلے کی جانب بھی عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں جس کے نتائج عنقریب چھچھ کے عوام دیکھیں گے کہ انہوں نے این ایچ اے انتظامیہ سے نکاسی آب کیلئے بڑے پروجیکٹ کی منظوری لے لی ہے ، ہم اس سلسہ میں ان کی اس مثالی کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، یقیناً اس مسئلہ کے حل ہونے سے چھچھ بھر کے لاکھوں عوام کو جہاں بنیادی مسئلے سے چھٹکارہ حاصل ہوگا وہاں علاقہ کے کاشتکاروں کی فصلوں کو سیلابی ریلوں کی تباہی سے بھی نجات ملے گی ۔