اٹک: دودھ، دہی کی قیمتوں میں30 روپے اضافہ

اٹک :ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ڈیری فارمرزپیپلز کالونی نے دودھ اور دہی کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں دس ہزار جرمانے کا معاہدہ کرلیا اب پیپلز کالونی میں دودھ 70 کی بجائے 100روپے اور دہی 80 کی بجائے 110 روپے فروخت ہوگا،ضلعی حکومت کی ان منافع خوروں پر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان، سرکاری ریٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اٹک سٹی کے ڈیری فارمزز کے دکانداروں کو دیکھتے ہوئے پیلز کالونی کے 7دکانداروں موسی خان، فیصل اقبال، ضیائالرحمن، اورنگزیب، واجد شاہ، شیراز اورمحمد فاضل نے ضلعی و پنجاب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتیہوئے آپس میں حلفاً معاہدہ کیا کہ گائے کا دودھ 50 روپے کی بجائے 80روپے، بھینس کا دودھ 70 کی بجائے 100روپے اور دہی 80 کی بجائے 110روپے فروخت کریں گے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان منافع خوروں نے اپنی عدالت لگا کر یہ بھی فیصلہ کیا کہ جو ان ریٹس پر دودھ دہی فروخت نہیں کرے گا اس معائدے کی خلاف ورزی پر اسے 10 ہزار جرمانہ ہو گا، تحریری حلف نامے میں تمام کے دستخط موجود ہیں،پیپلز کالونی کے رہائشیوں نے ڈی سی،اے سی اٹک اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ریاست کی رٹ قائم کرتے ہوئے ان منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اشیائے خوردونوش کی مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں میں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری قانون سازی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے۔
