Tue
19
May
2026
پنڈی گھیب:پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے صدر خلیل الرحمٰن خٹک اور سیکرٹری اطلاعات سید فرحت عباس نقوی نے کہا ہے کہ گروپ انشورنس اور ایڈوانس انکریمنٹ سرکاری ملازمین کا استحقاق ہیں جن کے حق میں جاری ہونے والے عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں وفاقی اور پنجاب حکومت ان پر فوری عمل در آمد کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انشورنس کی مد میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ کروڑوں روپے کی کٹوتی تو کی جاتی ہے لیکن ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہیں اس رقم سے محروم کرکے اربوں روپے ہڑپ کرنا در اصل ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس پنجاب سے عدالتی احکامات پر فوری طور پر عمل در آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
