محرم الحرام: امن و امان ہم سب کی ذمہ داری ہے:غلام اصغر چانڈیو

جنڈ ( ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز) ہم سب بطور مسلمان آپس میں بھائی ہیں یہ شہر ہمارا اپنا ہے اس کے امن و امان اور سیکیورٹی ہم سب کی ذمہ داری جسے ہم سب نے مل کر نبھانا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل جنڈغلام اصغر چانڈیو نے محرم الحرام کے حوالہ سے تھانہ جنڈ میں منعقدہ امن کمیٹی میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او جنڈ نثار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے میٹنگ میں محرم الحرام میں امن امان کے حوالہ سے گفت وشنید کی گئی جسمیں محرم الحرام میںوال چاکنگ ، اسلحہ نمائش،لائوڈ سپیکر اور ہر قسم کے فرقہ وارنہ بیانات ۔ تقاریر پر پابندی ہو گئی ، دوران محرم الحرام انتظامیہ سے تعاون اور رضاکاروں کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی  دوران مجلس و جلوس وقت کی پابندی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، اور انتطامیہ کی طرف سے بین مقررین پر پابندی اور دیگر ایشوززیر بحث آئے ، میٹنگ میں مفتی عبداللہ ، سید ضمیر الحسن شاہ ، لالہ رفیق ،ملک نوید حسین ، قاری ایوب ، سردار واجد علی ناڑہ سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔