Sat
18
Apr
2026

بونیر: بامپوخہ ماربل کان منہم ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں کان منہدم ہوگئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، اور ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، ملبے تلے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں جب کہ متعدد افراد ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈپٹی کشمنر کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جب کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
