Sat
18
Apr
2026

اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 25 فروری تا 6 مارچ وصول کی جائیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 25 فروری تا 6 مارچ وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 11 دن مختص کیے گئے ہیں جب کہ درخواست فارم ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کیے جائیں گے، اس حوالے سے تمام شیڈول بینکوں کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
