پیپلزپارٹی پنجاب میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی، غلام اصغر انجراء

 پیپلزپارٹی پنجاب میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی، غلام اصغر انجراء

جنڈ ( ڈیلی اٹک نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک غلام اصغر انجراء نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جب بھی عوامی رابطہ مہم کیلئے نکلتے ہیں

 مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور نیب بھی حرکت میں آجاتا ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں کامیاب عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے پنجاب کے ہر علاقے میں چیئرمین بلاول بھٹو نہ صرف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے بلکہ ورکرز کنونشن منعقد کر کے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے انھوں نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو کا فقید المثال ان کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں پوری طاقت سے کم بیک کرتے ہوئے بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

 

 انھوں نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی سمیت دیگر فورم پر بلاول بھٹو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے لوگوں کے حقوق و مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس وقت میدان میں ہیں اور غریب عوام کی بھر پور نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق پارٹی کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر مقبول بنانے کیلئے بھر پور کوشش کریں انھوں نے کہا کہ آنے والا وقت ان شاء اللہ پیپلزپارٹی کا اور مستقبل کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے ۔