اٹک، نواحی گائو ں شکر درہ میں بکریاں چور گروپ متحرک

اٹک، نواحی گائو ں شکر درہ میں بکریاں چور گروپ متحرک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) نواحی گاؤں شکردرہ میں گزشتہ چار ماہ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں بکریاں چوری 

اٹک پولیس کسی بھی بکری چور کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی ، متعدد افراد نے تھانہ میں بکری چوری کی درخواستیں دیں جبکہ بکری چور گرفتار نہ ہونے پر بہت سارے لوگوں نے رپٹ بھی نہیں کرائی تفصیلات کے مطا بق نواحی گاؤں شکردرہ میں گزشتہ سردیوں کے چار ماہ میں اب تک درجنوں بکریاں چوری ہو چکی ہیں بعض افراد نے بکریاں چوری ہونے پر تھانہ میں درخواست دی جبکہ متعدد افراد نے بکریاں چوری ہونے پر اس ڈر سے تھانے میں اطلاع نہیں دی کہ اس سے قبل پولیس بکری چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

 

 بکریاں چوری ہونے والے افراد نے بتایا کہ اس گاؤں میں اب تک درجنوں کے حساب سے بکری چور بکریاں چوری کر کے فرار ہو چکے ہیں تاہم اب تک پولیس بکریاں چوری میں ملوث کسی بھی نامعلوم بکری چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ان افراد نے بتایا کہ پے درپے بکری چوری کی وارداتوں کے بعد اب عوام نے بکریاں علیحدہ کمرے کی بجائے اپنے رہائشی کمروں میں باندھنی شروع کر دی ہیں جس سے اب بکری چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے متاثر افراد نے ڈی پی او اٹک سے شکردرہ گاؤں میں چوری ہونے والی بکریوں کے چوروں کو پکڑنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔