حسن ابدال پولیس ان ایکشن، لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

حسن ابدال( ڈیلی اٹک نیوز) ناکہ توڑ کر بیریر کراس کرنے والی گاڑی جس نے بعدازاں ایک کوسٹر کو ہٹ کیا گاڑی کا پیچھا کر کے روکنے پر گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو گرام چرس برآمد
، ملزمان میں تھانہ صدر اٹک کا کانسٹیبل اور اس کے 2 ساتھی بھی گرفتار جن کا تعلق ڈرگ مافیا کے بین الصوبائی گینگ سے ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حسن ابدال اسلم ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال اور دیگر پولیس افسران و عملہ پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کہ کے پی کے سے پنجاب منشیات کی بھاری مقدار سمگل کی جائے گی انہوں نے ناکہ لگایا اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا تو وہ ناکہ توڑ کر تیز رفتاری سے آگے گزر گئی جس کا پیچھا کیا گیا
تو اس گاڑی نے ایک کوسٹر کو ہٹ کیا گاڑی رکنے پر اس سے 30کلو گرام چرس کے پیکٹ بر آمد ہوئے جن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے گرفتار ہونے والے ملزمان میں کانسٹیبل تھانہ صدر اٹک مدثر علی بھی شامل ہے جبکہ دیگر ملزمان میں رحمان سعید اور زمان اللہ شامل ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کا تعلق ڈرگ مافیا کے بین الصوبائی گینگ سے ہے جو عرصہ دراز سے کے پی کے سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کر رہے تھے ڈی پی او نے منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل مدثر علی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے اور پی آر او ٹو ڈی پی او اٹک کے ذریعے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منشیات فروشی سمیت کسی قسم کی قانون شکنی میں پولیس اہلکار کا ملوث ہونا محکمہ میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کی نشانہ دہی کرتا ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ملزم پولیس کانسٹیبل کو محکمانہ انکوائری کے بعد قواعد وضوابط کے تحت ملازمت سے برخاست کر کے پورے محکمہ کے لئے نشان عبرت بنایا جائے گا ۔
