بنکوں، ڈاکخانوں، اےٹی ایم مشینوں کے باہر ہجوم کنٹرول کیلئے پولیس تعینات

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے
، ضلع بھر کی تمام شاہراءوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں ، شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک نے اپنے ایک پیغام میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بینکوں ، ڈاکخانہ جات اور اے ٹی ایم مشینوں میں تنخواہ ;223;پینشن آچکی ہیں لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں ، ڈاکخانوں اور بینکوں کے سامنے ہجوم نہ ہو ایس ایچ اوز تمام ڈاکخانوں اور بینکوں کی ڈیوٹی خود چیک کر رہے ہیں اور عوام کو قطار میں ایک مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کر رہے ہیں
اس سلسلہ میں بینکوں اور ڈاکخانہ جات کے باہر مخصوص نشانات ( دائرے ) لگائے گئے ہیں ہم نے جنگی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس عالمی آفت سے انسانیت کو بچانا ہے اٹک کی عوام ہماری اپنی عوام ہے تمام پولیس افسران ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں پیار اور محبت سے سمجھائیں کہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کریں ۔
