Fri
17
Apr
2026
خان چوک ماڑی گاؤں کے قریب گھر میں دوبھائیوں میں معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تلخ کلامی بڑھنے پر چھوٹے بھائی نے طیش میں
آ کر بڑے بھائی پر 4 فائر کیے جو اسے سینے اور گردن پر لگے ۔
جس کے نتیجے میں 45 سالہ امجد ولد نور الہی موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس کی موجودگی میں لاش کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیاچھوٹا بھائی محمد علی موقع سے فرار ہو گیا۔
