مستحقین میں پڑتال کے بعد امدا د تقسیم کی جائیگی ،کرنل(ر) ملک محمد انور

مستحقین میں پڑتال کے بعد امدا د تقسیم کی جائیگی ،کرنل(ر) ملک محمد انور

 پنڈی گھیب ( ڈیلی اٹک نیوز) کرونا و ائرس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے جائزہ کے حوالہ سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کی صدارت وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف،تر جمان پنجاب حکومت اور ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہر عنصر حیات،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی وزیر مال پنجاب کو ضلعی انظامیہ اٹک کی جانب سے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ ہے اور عوام کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے ہالز،مارکیز اور پارکس بھی بند کردئیے گئے ہیں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے تمام محکمہ جات بھر پور انداز میں عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس میں کر ونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں اقدامات کے بارے میں آگا ہ کیا جارہا ہے۔

 

 حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اعلانات کو موَثر بنا نے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اوراس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس کے علاوہ تمام تحصیلوں میں کرونا وائرس کے مر یضوں کے لیے قر نطینہ سنٹرز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں ،انجمن تاجران اور کیمسٹ ایسو سی ایشن سے مشاورت کر لی گئی ہے اور حکومتی احکاما ت و اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کر ونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حکومت کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کے بارے میں عمل کرے اور اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہے ہم سب نے مل کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہے اور اس جنگ میں ہر پاکستانی نے بطور شہری اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنی ہے بعد ازاں انصاف امداد پر وگرام کے سلسلہ میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں وزیر مال پنجاب ملک محمد انور، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق، ایم پی اے ملک جمشید الطاف،تر جمان پنجاب حکومت اور ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہر عنصر حیات اور دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں یہ طے پا یا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اورمکمل پڑ تال کے بعد مستحقین میں حکومت کی طر ف سے دی جانے والی امدا د تقسیم کی جائے گی اور اس میں مقامی سیاسی قیادت و ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی ۔