کورونا سے ہلاکتیں 118 ، 6427 متاثرہ ،ہزار سےزائد صحتیاب

کورونا سے ہلاکتیں 118 ، 6427 متاثرہ ،ہزار سےزائد صحتیاب

آج ملک بھر سے کورونا وائرس کے 316 کیسز رپورٹ ہوئے اور 10 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  117 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6300 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ہونے والی 117 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42 جبکہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج بروز بدھ ملک میں کورونا کے مزید 316 کیسز سامنے آئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 47 کیسز 4 ہلاکتیں،  پنجاب 71،  بلوچستان 33، اسلام آباد 9 ، گلگت بلتستان 3 اور آزاد کشمیر

 

 

 سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔