کوروناوائرس، قومی پالیسی طے کر کے عوام کو ریلیف دیاجائے، شیخ آفتاب احمد 

کوروناوائرس، قومی پالیسی طے کر کے عوام کو ریلیف دیاجائے، شیخ آفتاب احمد 

اٹک (بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا مسئلہ اس وباء سے نجات حاصل کرنا ہے 

لیکن پاکستان کو وباء کیساتھ ساتھ بدترین معاشی بحران ، غربت اور بے روزگاری کا بھی سامنا ہے جن کا پاکستان پہلے سے شکار تھا اور اب اس وباء نے ملکی معیشت کو اس قدر بدتر کر دیا ہے جس کا اگر بروقت سد باب نا کیا گیا تو حالات خوف مستقبل کی جانب جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے فتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، رہنما شیخ اجمل محمود ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ رحمت خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر وقار احمد ، سٹی جنرل سیکرٹری عماد فیض ، ارشد بیگ ، سابق کونسلر شیخ خالد محمود خالدی ، شیخ سہیل امین ، شیخ شاہد تابانی ، حمزہ اعوان ، چوہدری عدیل ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپر ست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم اس وباء پر قطعی طور پر سیاست نہیں کرتے البتہ حقائق سے آگاہی ضروری ہے آنکھیں بند کر لینے سے

 

 مسائل ختم نہیں ہوتے یہ وقت مل بیٹھ کر قومی پالیسی بنانے کا ہے تمام سیاسی قوتوں کو جمع کر کے ان مسائل کا مداوا کرنے کیلئے حل تلاش کرنا ہوگا انتقامی سیاست کرنے سے نفرتوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا محمد نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کر کے آپ نے جھوٹ بولنے کی روایت قائم کر دی تاہم ان پر لگائے گئے الزامات میں سے کوئی ایک بھی ثابت نہیں ہوا اس کا نقصان شریف خاندان کو تو جو بھی ہوا مگر ملک بہت پیچھے چلا گیا ترقی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے آپ کے وزیر اعلیٰ کہتے ہیں سابق حکومتوں نے کچھ نہیں کیا ہم اصل خدمت کر رہے ہیں اگر آپ کو کوئی خوش فہمی ہے تو پاکستان کے تمام میگا پراجیکٹ کی تفصیلات اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ اس ملک کے خدمت گار وہی ہیں جن کو آپ نے چور اور ڈاکو ثابت کرنے کیلئے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت نہیں کر سکے اب بھی وقت ہے اپنی اصلاح کر لیں اور انتقامی سیاست کو ترک کر کے ملکی مفاد کو ترجیح دیں بڑھتی غربت اوربے روزگاری کا سیلاب روکنے کیلئے قومی پالیسی طے کریں اور عوام کو ریلیف دیں ۔